اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے شہر جیپور میں کاؤنٹر ٹررزم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک میں زیادہ تر دہشت گردانہ حملے پاکستان کی سرحد سے ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اگر دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرتا ہے تو نہ صرف ہندوستان اور پاکستان، بلکہ پورے جنوبی ایشیاء میں امن رہے گا۔
ہندوستان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف مہم میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کاؤنٹر ٹررزم کے حوالے سے نئی پالیسی وضع کر رہا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی سے جہاں انسان کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے وہاں دہشت گرد بھی غلط مقاصد میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری جے شنکر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملک کو منظرعام پر لا کر ہر سطح پر اسے رسوا کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے دہشت گردی کو پوری عالمی برداری کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا۔
.......
/169